مریم نواز نے دہشتگردوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، سینئر صحافی کا الزام

مریم نواز ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر میں راشد بلوچ کی تصویر شیئر کی، راشد بلوچ چینی سفارتخانے پر حملے میں ملوث تھا، اور سیکیورٹی اداروں نے اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا تھا، عمران خان کا دعویٰ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 27 اکتوبر 2020 23:57

مریم نواز نے دہشتگردوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر  شیئر کیں، سینئر صحافی کا الزام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) سینیئر صحافی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے ٹوئٹر پر جن لاپتہ افراد کی تصاویر شیئر کی ہیں ان میں خطرناک دہشت گرد وں کی تصاویر شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے کوئٹہ جلسے کے بعد ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر بدلی تھی اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ ایک تصویر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لگائی تھی۔

مریم نواز نے یہ اقدام لاپتہ افراد سے ہمدردی کرتے ہوئے اٹھایا تھا۔ لیکن ان تصاویر میں ایک بچی نے ایک شخص کی تصویر اٹھا رکھی ہے، یہ شخص راشد بلوچ ہے۔ راشد بلوچ وہ دہشت گرد ہے جس نے چینی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا، سیکیورٹی اداروں نے انٹر پول کی مدد سے راشد بلوچ کو شارجہ سے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے تصدیق کی تھی کہ یہ انتہائی خطرناک دہشت گرد تھا اور اس نے بھارت سے فنڈنگ لے کر چینی سفارتکانے پر حملہ کیا تھا۔

راشد بلوچ کے را سے رابطے کے بھی ثبوت فراہم کیے گئے تھے۔ راشد بلوچ کے معاملے پر ایک جے آئی ٹی بھی بن چکی ہے۔ ایک اور تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے ایک خاتون کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے،اس عورت نے جس کی تصویر پکڑی ہوئی ہے، یہ شخص ڈاکٹر دین محمد بلوچ ہے، یہ اللہ نذر بلوچ کا دوست ہے اور اس کی اللہ نذر بلوچ کے ساتھ اسلحہ پکڑے ہوئے کئی تصاویر موجود ہیں۔

ڈاکٹر دین محمد بلوچ خود بھی ایک دہشت گرد ہے، جبکہ مریم نواز ان لوگوں کی تصاویر شیئر کررہی ہیں ۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے کوئٹہ جلسے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تھی اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔ ان کی تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث کی گئی جس کے بعد آج مریم نواز نے اپنے اکاؤنٹ کی تصویر بدل دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں