ہائیکورٹ کا لاہور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرنیکا حکم

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب یونیورسٹی سے مل کر ریکارڈ چیک کریں اور اپنی رپورٹ عدالت میںپیش کریں ‘ چیف جسٹس

پیر 30 نومبر 2020 14:16

ہائیکورٹ کا لاہور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرنیکا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے وکلا ء کی جعلی ڈگریوں سے متعلق درخواست پرسماعت کل ( بدھ) تک ملتوی کرتے ہوئے لاہور سے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب یونیورسٹی حکام سے مل کر ریکارڈ چیک کریں اور اپنی رپورٹ عدالت میںپیش کریں ۔

پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات پیش ہوئے اور بتایا کہ223 وکلا ء کی ڈگریوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔فاضل عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر پنجاب یونیورسٹی کے وکیل نے تمام ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔کنٹرولر امتحان نے کہا کہ اگر پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کا ریکارڈ پیش کیا تو اس کے لئے ریکارڈ گاڑیوں میں لانا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں