وزیر اعلیٰ پنجاب نے بین الاقوامی معیار کے بس ٹرمینل اور پنجاب روڈ سیفسٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن منتخب ہونے پر مبارکباد دی پنجاب سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں عام مریضوں کو بھی علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات کی پریس کانفرنس

منگل 1 دسمبر 2020 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدار حکومت صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی منظوری دی ہے جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلایا جائے گا جبکہ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں صنعتی ورکرز کے ساتھ عام مریضوں کو بھی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مزدور بھائیوں کی صحت کا تحفظ بزدار حکومت کیلئے مقدم ہے لہٰذا پنجاب میں لیبر ورکرز کو انصاف صحت کارڈ دئیے جائینگے اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بیرسٹر خالد خورشید کو گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ خالد خورشید کا انتخاب تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ امید ہے نومنتخب وزیراعلی خالد خورشید وزیراعظم عمران خان کے ویژن کیمطابق گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کیلئے بہترین کام کرینگی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں