لاہور،کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاوٴن جاری،دہشتگردی کورٹ ریس کورس کے باہر مشکوک ڈالے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 17:36

لاہور،کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاوٴن جاری،دہشتگردی کورٹ ریس کورس کے باہر مشکوک ڈالے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاوٴن جاری،دہشتگردی کورٹ ریس کورس کے باہر مشکوک ڈالے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ڈرائیور کی مشکوک حرکات و سکنات کے باعث گاڑی کو چیک کیا گیا، تلاشی لینے پر ملزم سے 3 عدد جدید کلاشنکوفیں اور بھاری مقدار میں زندہ گولیاں برآمدعلی حسنین نامی ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریس کورس منتقل کر دیا گیا، لاہور پولیس نے رواں ماہ 679 مقدمات درج کرتے ہوئے 729 ملزمان کو گرفتار کیا، کریک ڈاوٴن کے دوران 623 پسٹلز، 135 رائفلیں اور 20 ریوالورز برآمد، 16 جدید آٹومیٹک کلاشنکوف، 80 چھوٹے ہتھار، 05 چاقو اور 259 میگزین برآمد سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاوٴن جاری رہا، ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 92 مقدمات درج، 133 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کلاشنکوف کلچر کسی صورت برداشت نہیں، شہر لاہور کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا، سی سی پی او لاہور کا شادی بیاہ کی تقریبات میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں