وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا علامہ اقبال ٹائون میں زیادتی کے بعد گھریلو ملازمہ کے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

جمعرات 28 جنوری 2021 19:22

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا علامہ اقبال ٹائون میں زیادتی کے بعد گھریلو ملازمہ کے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے علامہ اقبال ٹائون میں زیادتی کے بعد گھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں