حفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ قانون میں ترمیم ہو اور حکومت کو 15 سال مل جائیں، محمد زبیر

عمران خان کو 15 سالوں میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ حفیظ شیخ نے دیا، وزیراعظم کو 15 سالوں کی لائن دی گئی ،حکومت قانون میں ترمیم کی خواہش مند ہے جس سے عمران خان کو 15 سال مل سکیں، ترجمان مریم نواز محمد زبیر

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 27 فروری 2021 19:57

حفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ قانون میں ترمیم ہو اور حکومت کو 15 سال مل جائیں، محمد زبیر
 لاہور(اُردو پوائنٹ، تازہ اخبار، 27فروری 2021) مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ نے عمران خان کو 15 سال میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ حفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ عمران خان قانون میں ترمیم کریں، تا کہ پی ٹی آئی حکومت کو مزید 15 سال مل جائیں۔ ن لیگی رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حفیظ شیخ نے عمران خان کو 15 سال میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

حفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ کسی طرح قانون میں ترمیم ہو جائے اور اس حکومت کو 15 سال مل جائیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم حفیظ شیخ جیسے شخص کو کسی صورت سینیٹ میں نہیں آنے دیں گے۔“ محمد زبیر نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں کہا کہ ”حفیظ شیخ آئی ایم ایف کے بندے ہیں، ہم انہیں سینیٹ کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔

(جاری ہے)

“ مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جاو¿ں گا خودکشی کر لوں گا۔

اب آئی ایم ایف بھی گئے اور آئی ایم ایف کا بندہ بھی لا کر بھٹا دیا، حفیظ شیخ کے علاوہ حکومت کے پاس وزیر خزانہ کیلئے کوئی دوسرا بندہ ہی نہیں اسد عمر کو پہلے ہی وزیر خزانہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔“محمد زبیر نے نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 15 سالوں میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ حفیظ شیخ نے دیا، وزیراعظم کو 15 سالوں کی لائن دی گئی ،حکومت قانون میں ترمیم کی خواہش مند ہے جس سے عمران خان کو 15 سال مل سکیں۔

محمد زبیر نے ایک اور بڑا دعوی یہ کیا کہ اگر کسی کو 15 سال مل گئے تو پھر اسٹیبلشمنٹ کہے گی الیکشن کی کیا ضرورت ہمیں ہی رہنے دیتے۔ ”میں گورنر ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے“:عمران اسماعیل گورنر سندھ نے نجی ٹیلی ویژن کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اینکر کے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے ’پاوری گرل‘ کو کاپی کیا اور کہا ”میں گورنر ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے“، پروگرام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی ایک سوال کا مزاحیہ جواب دیا کراچی (اُردو پوائنٹ، تازہ اخبار، 27فروری 2021) نجی ٹیلی ویژن چینل پر اینکر کے سوال پر گورنر سندھ نے کہا”میں گورنر ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے“۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے نجی ٹیلی ویژن کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اینکر کے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے ’پاوری گرل‘ کو کاپی کیا اور کہا ”میں گورنر ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے“۔گورنر سندھ کے دلچسپ جواب پر پروگرام میں شرکت تمام لوگ قہقہے لگانے لگے۔ نجی ٹیلی ویژن کے چینل کے پروگرام میں گورنر عمران اسماعیل کے ساتھ اسد عمر نے بھی شرکت کی، انہوں نے بھی اینکر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ”میں اسد ہوں ہم اے آر وائی اسٹوڈیو میں بیٹھے ہیں اور کرکر( کرکٹ) کی پاوری ہورہی ہے۔

“گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نے اینکر پرسن کو کہا کہ مجھے پہلے ہی میری بیٹی نے بتا دیا کہ مذکورہ پروگرام کا میزبان آپ نے مزاحیہ قسم کے سوال کریں گے، اِس لیے آپ پہلے سے تیاری کرلیں۔ خیال رہے کہ آج کل گورنر سندھ الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے کے الزام کی وجہ سے خبروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ کیخلاف کاروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ گورنر سندھ مبینہ طور پر سینیٹ انتخابات پر اثرانداز ہوئے، سینیٹ امیدواروں کا انتخاب گورنر سندھ نے کیا، مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گورنر سندھ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔پیپلزپارٹی کے تاج حیدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو شکایت کی گئی کہ گورنرسندھ مبینہ طورپر سینیٹ انتخابات پر اثرانداز ہوئے۔ گزشتہ روز گورنرسندھ نے تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان سے میٹنگ کی۔ تحریک انصاف کے ناراض اراکین کے بیان سے پتہ چلتا ہے گورنر سندھ نے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں