پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا سسٹم Payzen لانچ کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ون لنک میں معاہدہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 مارچ 2021 18:25

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا سسٹم Payzen لانچ کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ون لنک میں معاہدہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ون لنک پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا سسٹم Payzen لانچ کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور سی ای او ون لنک نجیب اگروالا نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ Payzen معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے اور ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس اقدام سے ادائیگیوں کے حوالے سے وسیع پیمانے پر سرکاری شعبے کو سہولت حاصل ہو جائے گی۔ سی ای او ون لنک نجیب اگروالا نے کہا کہ ون لنک اور پی آئی ٹی بی کا یہ اشتراک پنجاب میں ادائیگیوں کے جدید نظام کو وسعت دینے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں