جس قرار داد کو حکومت خود پیش نہیں کر رہی اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی ‘ قمر زمان کائرہ

پرائیویٹ ممبر کے ذریعے قرارداد پیش کر کے در اصل حکومت پتلی گلی سے نکلنا چاہتی ہے‘ صدر پی پی وسطی پنجاب

جمعہ 23 اپریل 2021 15:30

جس قرار داد کو حکومت خود پیش نہیں کر رہی اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی ‘ قمر زمان کائرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہی ہے ،جس قرار داد کو حکومت خود پیش نہیں کر رہی اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی ،پرائیویٹ ممبر کے ذریعے قرارداد پیش کر کے در اصل حکومت پتلی گلی سے نکلنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے ہٹا کر کسی کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،قومی اسمبلی میں حکومتی کارکردگی ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔

انہو ں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے کسی ممبر کو بولنے کی اجازت نہ دے کر پارلیمانی روایات سے بھونڈامذاق کیا گیا،حکمران ٹولے کو آئین و جمہوریت پسند نہیں،وزیراعظم پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں نہ سپیکر قومی اسمبلی ایوان کو بطور کسٹوڈین چلا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں