صدر مملکت عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

صدر مملکت نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک پیغام شیئر کیا کریں گے،ذرائع

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 17 جولائی 2021 08:39

صدر مملکت عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جولائی 2021ء ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔ صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کن ویڈیوز  شیئر کرتے رہیں گے۔

ٹک ٹک پر صدر مملکت کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ' میں پاکستان کا وہ  خواب دیکھنے والا شخص ہوں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہا ہے، میرے لیے  پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے، نوجوان پاکستان کی تعمیر میں دلچسپی لیں یہ آپ کا ملک ہے'۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائدخیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ پر پاکستان میں متعدد مرتبہ عدالتوں کی جانب سے پابندی لگائی جاچکی ہے جس کی وجہ ایپ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو روکنے میں ناکامی بتائی جاتی ہے۔

پاکستان میں پابندی لگنے اور ہٹنے کے عمل سے دوچار رہنے والی ویڈیو شیئر اپیلی کیشن ٹک ٹاک پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اکاؤنٹ بنالیا۔صدر مملکت کے پاکستان میں فحش و نامناسب مواد کی وجہ سے تنازع کا شکار رہنے والی اپیلی کیشن پر اکاؤنٹ بنائے جانے پر سوال اٹھ گیا۔پوچھا جارہا ہے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ سرکاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اب صدر مملکت ٹک ٹاک پر بھی ہیں۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ نئی نسل میں مثبت رجحانات کی ترویج کیلیے صدر مملکت ٹک ٹاک پر پیغامات جاری کریں گے۔اپنی پہلی ویڈیو میں صدر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس ملک میں ایسے خواب دیکھنے والے شخص ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے۔صدر مملکت کی ٹک ٹاک پر موجودگی کی اطلاع پر لوگوں نے مختلف انداز میں ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اب ٹک ٹاک پاکستان میں بند نہیں ہوگی۔وہیں کچھ لوگوں نے صدر مملکت پر طنز و تنقید بھی کی۔ صدر مملکت کے اس اعلان پر تنقید اور تعریف کرنے والے دونوں ہی اپنے جذبات کا خوب اظہار کررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں