پولیس حراست میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان کی طبیعت اچانگ بگڑ گئی
ایم پی اے نذیر چوہان پی آئی سی میں طبی معائنہ جاری،پولیس انتظامیہ نے نذیر چوہان کو ہسپتال منتقل کیا
دانش احمد انصاری ہفتہ 31 جولائی 2021 23:52
(جاری ہے)
میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر اسپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا پیرکو اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اسپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ نے کہا کہ نذیر چوہان کے حوالے سے اسپیکرکے پروڈکشن آرڈرکی توہین اسمبلی سے مذاق ہے۔ خیال رہے کہ جہانگیرترین گروپ نے نذیرچوہان کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ گذشہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجا ریاض کی رہائشگاہ پر جہانگرترین گروپ کے ارکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گروپ کے ارکان نے نذیر چوہان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور نذیر چوہان کیخلاف کی گئی انتقامی کاروائیوں کی مذمت کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے، ترین گروپ نذیرچوہان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اجلاس میں ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر سے منتخب نمائندوں کی عزت بحال کی۔ ترین گروپ کے ارکان نذیر چوہان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل عدالت میں اکٹھے ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتقامی کاروائیاں براشت نہیں ہیں، انتقامی کاروائیوں کیخلاف آواز بلند کریں گے۔ یاد رہے کہ 29 جولائی کو مقامی عدالت نے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا، نذیر چوہان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت تیسرا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کوجسمانی ریمانڈ کے لیے ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے جسمانی ریمانڈ کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور رکن پنجاب اسمبلی کو 31 جولائی کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار