وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا

نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے جلد نکاس کو کم سے کم وقت میںیقینی بنایاجائے، نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں

منگل 21 ستمبر 2021 20:45

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے جلد نکاس کو یقینی بنایاجائے۔واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہیے۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔واسا، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو 1122اورپی ڈی ایم اے کو بھی ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں