بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار

مسافر قیمتی اشیاء ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے، فارم میں درج نہ ہونیوالی اشیاء برآمد ہونے پر ضبط کرلی جائیں گی، آن لائن ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کے لیے لاہور کسٹم نے ایپ بھی متعارف کرادی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:48

بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 ستمبر2021ء ) پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ، مسافروں کوآن لائن ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے لاہور کسٹم نے ایپ بھی متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے تحت مسافر قیمتی اشیاء ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے ، اس ضمن میں لاہور کسٹم نے ایک ایپ بھی متعارف کرائی ہے جس میں مسافروں کوآن لائن ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس حوالے سے کسٹم حکام نے کہا ہے کہ ڈیکلریشن فارم میں مسافروں سے سامان کی تفصیلات پوچھی گئی ہے ، فارم میں درج نہ ہونے والی اشیاء برآمد ہونے پر ضبط کرلی جائیں گی ، لاہورائیرپورٹ سے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور بیرون ملک جانے والے مسافر قیمتی اشیاء ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے ، مسافروں کوآن لائن فارم فل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف غیر ملکی ائیرلائنز نے پاکستان کے مختلف شہروں سے جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کر دیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ امارات، امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کرایوں میں تین سو فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ، امریکہ کا 1 لاکھ کا یکطرفہ کرایہ اضافہ کے ساتھ اب 4 لاکھ روپے کا ہوگیا جب کہ برطانیہ کا وہ ٹکٹ بھی تین لاکھ روپے میں ملنے لگا ہے جو پہلے ایک لاکھ کا ملتا تھا۔

اس کے علاوہ دبئی کا 40 سے 60 ہزار روپے ملنے والا ریٹرن ٹکٹ اب 1 لاکھ 40 ہزار کا کردیا گیا ہے۔ کرایہ بڑھنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، مسافروں نے شکایت کی کہ پروازیں کم ہونے سے کرایہ زیادہ دینا پڑھ رہا ہے، لیکن پروازیں کم ہونے میں ہمارا کیا قصور ہے، ہم مہنگے داموں ٹکٹ کیوں خرید رہے ہیں ، کرایوں میں تین گنا اضافے سے متعلق ٹریول ایجنٹ نے کہا کہ 50 فیصد پروازوں کا آپریشن معطل ہونے سے ائیر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کر رکھا ہے، سفری اجازت ملنے سے رش زیادہ ہے اس لیے ٹکٹ مہنگے ہیں ، پروازیں بڑھانے سے مسافروں کا رش کم ہوگا تو ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں