پیٹرولیم مصنوعات ، اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع

پیر 18 اکتوبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پیٹرولیم مصنوعات اور اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن میںکہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں10.49 روپے فی لٹر ،گھی فی کلو110روپے ، بجلی کی قیمتوں میں1 روپے 68پیسے فی یونٹ اوریوٹیلیٹی اسٹورزپر مختلف اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی اور فاقہ کشی کے کوڑے برسائے گئے ہیں۔

تین سال سے زائد عرصے میں حکمرانوں نے عوام کو صرف مہنگائی در مہنگائی دی ہے ۔،بجلی ،گیس، پیٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ شرح پر کاروبار نہ ہی غریب کا گھر چل سکتا ہے ۔مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوںمیں اضافہ واپس لیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں