عائشہ نے جھوٹے الزامات عائد کر کے مقدمے میں نامزد کروایا

گریٹر اقبال پارک واقعہ میں گرفتار ملزم ریمبو سمیت چھ ملزمان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 اکتوبر 2021 14:44

عائشہ نے جھوٹے الزامات عائد کر کے مقدمے میں نامزد کروایا
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20 اکتوبر 2021ء ) گریٹر اقبال پارک واقعہ میں گرفتار ملزم ریمبو نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے کیس میں گرفتار چھ ملزمان نے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر دیں۔عد ملزمان میں محسن علی ،محمد بلال ،ظفر علی منصب علی ،محمد حسنین سمیت دیگر نے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون نے جھوٹے الزامات عائد کر کے مقدمے میں نامزد کروایا لہذا عدالت سے ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر کے ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک اور آڈیو منظر عام پرآئی تھی۔

(جاری ہے)

آڈیو میں ریمبو مبینہ طور پر عائشہ اکرم کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مینار پاکستان پر دست درازی کیس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی۔ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمہ ہوا اور پوچھا گیا کہ مجرم چھ ہیں یا سات ۔ جس پر عائشہ اکرم نے ریمبو کو بتایا کہ مھرم چھ ہیں جنہیں شناخت کیا ہے۔

عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمے میں منصوبہ بندی کی گئی کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں ، زیادہ تر مجرم غریب ہیں۔ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم نے کہا کہ مشکل سے ان لوگوں نے پانچ پانچ لاکھ کرنے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان سے عائشہ اکرم اور ریمبو نے رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے اس آڈیو ٹیپ کو کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیس شارق جمال نے کہا کہ ہم اس کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ریمبو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے، کیس میں کافی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں