مریم نواز کا سیاچن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے پائلٹس کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے دو پائلٹس کی شہادت پر دل انتہائی غمزدہ ہے، وطن کے بہادر بیٹوں کو میرا اور قوم کا سلام! نائب صدر(ن) لیگ کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 دسمبر 2021 17:08

مریم نواز کا سیاچن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے پائلٹس کی شہادت پر اظہارِ افسوس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سیاچن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے دو پائلٹس کی شہادت پر دل انتہائی غمزدہ ہے، وطن کے بہادر بیٹوں کو میرا اور قوم کا سلام! انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیاچن ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے دو پائلٹ میجر عرفان برچا اور میجر راجا ذیشان جہانزیب کی شہادت پر دل انتہائی غمزدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں کو میرا اور قوم کا سلام! لواحقین کے لیے دلی دعائیں۔ واضح رہے پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹس میجر راجہ ذیشان اور میجر عرفان شہید ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوجی دستے سیاچن میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں