وزیراعلی عثمان بزدار کا فیصل آباد میں فنکار نسیم وکی اور آغا ما جد کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 22 جنوری 2022 20:35

لاہور۔22جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔22 جنوری2022ء) :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں