وزیراعلیٰ پنجاب کاشیریں مزاری کی رہائی کا حکم

شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی،تفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 21 مئی 2022 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی،تفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی کہ شیریں مزاری کوگرفتارکرنے والے اینٹی کرپشن عملے کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں انہوںنے کہاکہ تفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پریقین رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز کے بارے میں بیہودہ زبان کی مذمت کرتے ہیں مگر انتقام ہماراشیوہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑاکر رہا کیا جائے۔خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں