ضمنی الیکشن ؛ تحریک انصاف کو پی پی 158 لاہور میں اہم کامیابی مل گئی

سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ‘ پی ٹی آئی امیدوار محمد اکرم عثمان کی حمایت کا اعلان کردیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 4 جولائی 2022 11:45

ضمنی الیکشن ؛ تحریک انصاف کو پی پی 158 لاہور میں اہم کامیابی مل گئی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جولائی 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن سے پہلے لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 میں اہم کامیابی مل گئی جہاں سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکرم عثمان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اے ار وائی نیوز کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں جاری انتخابی مہم کے دوران سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اختیار کی ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اکرم عثمان نے کہا کہ نئے آنے والوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، عوام ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ، اس مقصد کے لیے پی پی 158کے باشعور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشااللہ یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو واپس دیں گے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں لودھراں سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما پیر اقبال شاہ قریشی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے ، انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، جس کے بعد پیر اقبال شاہ کے بیٹے عامر اقبال شاہ پی پی 224 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمن الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ سابق ن لیگی ضلعی وائس چیئرمین پیر مدثر جہانزیب نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی نے کہا ہے کہ صورتحال اچھی ہے اور پرویز الہی وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے ، انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب وہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی ہینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تو اس دوران میڈیا سے گفتگو بھی کی ، جہاں مونس الٰہی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے اچھی تیاری ہے ، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ق بھرپور کمپین کر رہی ہے ، اللہ کا فضل ہے صورتحال اچھی جا رہی ہے اس لیے امید ہے تحریک انصاف جیتے گی اور پرویز الہی وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں