وزیراعلیٰ پنجاب کا اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر پیغام

جمعرات 11 اگست 2022 23:05

وزیراعلیٰ پنجاب کا اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے۔

(جاری ہے)

آئین پاکستان اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں