’’اپنے کیے پر شرمندہ ہوں‘‘، ناصر جمشید نے 7 سال بعد آخر کار معافی مانگ لی

پیر 15 اپریل 2024 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اوپنر بلے باز ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں 34 سالہ ناصر جمشید نے لکھا کہ میں نے جو اپنے کیریئر کے ساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کر پاؤں گا، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، انہوں نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کروں گا، کوشش کروں گا کہ بیٹی کو بھرپور موقع دے سکوں،علاوہ ازیں سابق ٹیسٹ اوپنر بلے باز نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عید پر لی گئی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

واضح رہے کہ ناصر جمشید پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں سپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ انگلینڈ میں 17 ماہ قید کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں، وہ 2017ء میں پی ایس ایل سکینڈل کے مرکزی کردار تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں