ایف آئی اے نے اووربلنگ کرنے والے لیسکو کے 7 افسران کیخلاف مقدمات درج کرلئے

40 کروڑ روپے کی اووربلنگ کرنے والے سرکل تھری کے 5 ایس ڈی اوز اور 2 ریونیو افسران کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں،ایف آئی اے حکام

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 17 اپریل 2024 12:45

ایف آئی اے نے اووربلنگ کرنے والے لیسکو کے 7 افسران کیخلاف مقدمات درج کرلئے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل2024 ء) ایف آئی اے نے اووربلنگ کرنے والے لیسکو کے 7افسران کیخلاف مقدمات درج کرلئے،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 40کروڑ روپے کی اووربلنگ کرنے والے سرکل تھری کے 5 ایس ڈی اوز اور 2 ریونیو افسران کے خلاف اوور بلنگ پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ افسران پر گزشتہ 2 سال میں تعیناتی کے دوران اوور بلنگ کرنے کا الزام ہے، اوور بلنگ کے حوالے سے 10 ایکسین اور 25 ایس ڈی اوز کی فہرست بھی ڈی جی کو بھجوائی گئی ہے۔

لیسکو کے متعدد افسران آج بھی ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے۔ ایف آئی اے نے 9 اپریل کو لیسکو کے 7 ایس ایز کو انکوائری کیلئے طلب کیا تھالیکن لیسکو افسران نے ایف آئی اے میں پیش ہونے سے انکار کر تے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ صرف نیپرا اووربلنگ کی جانچ پڑتال کر سکتا ہے، ایف آئی اے اوور بلنگ کے معاملے کو نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 7 اپریل کو ایف آئی اے نے لیسکو ڈویژن شاہ پور کے ایکسین راو¿ کامران کو اربوں روپے کی اووربلنگ کرنے پر گرفتار کیا تھا، شاہ پور ڈویژن میں 4 کروڑ 90 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی نشان دہی کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دیدیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ایف آئی اے افسران کو اووربلنگ، بجلی چوروں کےخلاف 100 فیصد کارکردگی کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، ملوث عملہ رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں