پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، معذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کیلئے قرضہ سکیم کے اجراءاور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 18 اپریل 2024 10:25

پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل2024 ء) پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میںوزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ معذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کیلئے قرضہ سکیم کے اجراءاور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل افراد کو مالی خودمختاری کیلئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا۔سپیشل افراد کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور ہر ڈویژن میں منشیات بحالی سنٹرز کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سدباب کیلئے وی اے ڈبلیو سی سنٹرز بنانے کی منظوری بھی گئی جبکہ وویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس بنانے کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری عمارتوں میں ریمپ اور سپیشل پرسن باتھ روم کی پابندی پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ہر نئی سرکاری بلڈنگ میں سپیشل افراد کے لئے باتھ روم اور ریمپ لازمی قرار دے دیا گیاجبکہ اجلاس میںلاہور، ملتان اور فیصل آباد کے سکلز ڈویلپمنٹ سنٹرز کو فعال بنانے اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں