سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

جگ ہنسائی سے بچا جائے، سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، سعد رفیق

جمعرات 18 اپریل 2024 20:54

سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر پابندی کی مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

ایکس پر ہی جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ ’ٹوئٹر (X) پر پابندی ختم کی جائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ نگران دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے، سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں