پاکستان بھر میں تمام اقلیتیں مکمل آزادی سے اپنے تہوار منا رہی ہیں‘ رمیش سنگھ اروڑہ

آئین پاکستان وطن عزیز میں بسنے والی تمام مذاہب کے ماننے والے کو مکمل آزادی دیتا ہے ‘وزیر اقلیتی امور

اتوار 28 اپریل 2024 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان وطن عزیز میں بسنے والی تمام مذاہب کے ماننے والے کو مکمل آزادی دیتا ہے اور آئین کے نظر میں پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کو بلا امتیاز رنگ و نسل مساوی حقوق حاصل ہیں، پاکستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں بسنے والے عوام اپنے عقائد اور مذہبی رسومات کی انجام دہی کیلئے آزاد ہے جس کا مظاہرہ حال ہی میں ایسٹر، رمضان، عید، ہولی اور بیساکھی کے تہواروں کا انعقاد ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور یہی پیغام اللہ کی جانب سے بھیجے گئے نبیوں، پیغمبروں اوراولیاء کا بھی ہے جنھوں نے محبت، بھلائی، اخوت، رواداری کا درس کیا اور اس کیلئے تکالیف بھی برداشت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسچن ٹاؤن سیالکوٹ میں واقع ہاروسٹ لائف چرچ میں مسیحی کمیونٹی کے اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ جناب عیسی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام نے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیا جس پر عمل کرکے معاشرے سے ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کہا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کا بھی افتتاح کیا اور فرنیچر بنانے والی مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے جانے والے اسٹالز کا معائنہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں