پاکستانی عوام انتخابی نظام پر اعتماد نہیں کرتے، تاج حیدر

پی ٹی آئی الیکشن نظام میں تبدیلی کا معاملہ ایوان میں پیش نہ کرسکی،رہنماپیپلزپارٹی

اتوار 28 اپریل 2024 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام انتخابی نظام پر اعتماد نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بات کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پولنگ اسٹیشن میں جا کر ووٹ کاسٹ کرنے پر زور دیا۔تاج حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے نظام میں تبدیلی لانے کے لیے میٹنگز کیں، پی ٹی آئی الیکشن نظام میں تبدیلی کا معاملہ ایوان میں پیش نہ کرسکی۔انہوں نے کہا کہ 40فیصد آبادی 18سال سے کم عمر ہے، پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز لسٹ آویزاں ہونی چاہئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں