انسپکٹر کا قاتل سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آ گیا، چار گرفتاریاں

شوٹرواردات کے بعد فرار ہونے کی بجائے کرائم سین کے اطراف گھومتا رہا ،راہگیروں کے اکٹھے ہونے پر ویڈیو بناتا رہا

پیر 29 اپریل 2024 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سب انسپکٹر کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، شوٹر کی ایک اور کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی، شوٹرواردات کے بعد فرار ہونے کی بجائے کرائم سین کی ویڈیو بناتا رہا،پولیس نے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں سب انسپکٹر کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق سب انسپکٹر پر فائرنگ کرنے والے شوٹر نے ہی پولیس اہلکارعلی پر فائرنگ کی تھی۔فائرنگ کرنے والے شوٹر کی ایک اور کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوٹرواردات کے بعد فرار ہونے کی بجائے کرائم سین کے اطراف گھومتا رہا اورراہگیروں کے اکٹھے ہونے پر موقع کی ویڈیو بناتا رہا۔شوٹر نے سب انسپکٹر پر چارفائر کئے اس دوران ۔ پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو پکڑ کر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے مگر مرکزی ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں