لاہور بورڈ میں پیپرز کی ردی کی فروخت میں گھپلے،ایک افسر اور ایک ملازم معطل

منگل 30 اپریل 2024 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور بورڈ میں پیپرز کی ردی کی فروخت میں گھپلے کی انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر ایک افسر اور ایک ملازم کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ نے پیپرز کی ردی کی فروخت میں گھپلے کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ابتدائی طور پر ایک افسر اور ایک ملازم کو معطل کیا گیا جن میں سپرنٹنڈنٹ آڈٹ برانچ امجد حسین اورجونیئر کلرک محمد طیب شامل ہیں۔کنٹرولر امتحانات کی جانب سے اس معاملے کی انکوائری جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں