کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پیر عبدالخالق

پیر 17 دسمبر 2018 21:33

لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق آف بھر چونڈی شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،2014 میں ہونے والے سانحہ کا غم آج بھی قوم کے دل اور یاد میں زندہ ہے۔

(جاری ہے)

معصوم بچوں کا لہو بہاکر ظلم وبربریت کا سفاک باب لکھاگیا۔قوم کی اجتماعی سوچ نے دہشت گردی کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ا نہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ شہداکی قربانیوں سے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ مسلح افواج، رینجرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں