گورنر پنجاب کا فہیم کیانی سے ملاقات میں کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کا اعادہ

پیر 31 جولائی 2023 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2023ء) پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کے کردار کی تعریف کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گورنر ہائوس لاہور میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی سے ملاقات کے دوران بلیغ الرحمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران فہیم کیانی نے پاکستان میں نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔کیانی نے کہاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے دفاع میں پاکستانی سب سے آگے ہیں اور یہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں پر فرض ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، اس کے بارے میں باخبر رہیں۔ فہیم کیانی نے تجویز دی کہ پنجاب میں قائم تمام یونیورسٹیوں کے سربراہ کے طور پر گورنر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں کشمیرکے بارے میں کانفرنسیں منعقد کریں۔انہوں نے ’’کشمیر کی آزادی باقی ہے، تکمیل پاکستان باقی ہے‘‘پروگرام منعقد کرنے کی تجویز دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں