کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے‘رانا فاروق سعید

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے ٹھوس حل سے مشروط ہے‘قائمقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

جمعہ 27 اکتوبر 2023 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2023ء) قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے ٹھوس حل سے مشروط ہے،مقبوضہ وادی پر بھارتی تسلط کے آج 76برس مکمل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مسئلہ کشمیر پر کیوں خاموش ہیں،بھارت 5اگست کے غیر آئینی اقدامات فوری واپس لے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے کشمیری شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں