یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی یکجہتی کشمیر ریلی

پیر 5 فروری 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) لائیوسٹاک پنجاب کے تحت یوم یکجہتی کشمیر پر واک کا انعقادہوا۔حکومتِ پنجاب کی ہدایات اور سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے تحت یوم یکجہتی کشمیر پر واک کا انعقادہوا۔محکمہ لائیوسٹاک کے افسران وعملہ نے لائیوسٹاک کمپلیکس تا پنجاب اسمبلی تک واک کی۔

ڈائریکٹر جنرل (توسیع )لائیو سٹاک ڈاکٹر اقبال شاہد نے واک کی سربراہی کی۔شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٴْٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء کشمیر ی اور پاکستانی پرچم تھامے ہوئے تھے اور ان کا جوش وولولہ قابل ستائش تھا۔ شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور استحصال کے خلاف نعرے لگائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

مزید اُن کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت اور غاصبانہ قبضہ پر اقوامِ عالم کو ایکشن لینا ہو گا اور نہتے کشمیریوں کے حقوق کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔جنت نظیر کشمیر میں رائج تمام غیر قانونی بھارتی اقدامات خطہ کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ واک میں ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز سمیت تمام افسران و عملہ کی بھرپور شرکت۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں