پیپلزپارٹی کے زیراہتمام وفاقی کالونی سے یوم یکجہتی کشمیرریلی

پیر 5 فروری 2024 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام وفاقی کالونی سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا،ریلی میں آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور وسطی پنجاب کے رہنمائوں سمیت پی ایس ایف اور پیپلز یوتھ کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ریلی کی قیادت پی پی آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پنجاب کے رہنما چودھری اسلم گل،چوہدری محمد ریاض ،پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین، میاں عبدالوحید ، سردار جاوید ایوب وزیرِ فیشرہز ،سردار ضیا القمر ، چوہدری عامر یسین سمیت دیگر کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی وفاقی کالونی ڈاکٹر ہسپتال جی ون مارکیٹ جگاور چوک اللہ چوک سے ہوتی ہوئی جوہر ٹائون سے گزرتے ہوئے الجنت شادی ہال سے کالج روڈ سے اکبر چوک مولانا شوکت علی روڈ سے گزرتے ہوئے پیکو روڈ سے ہوتی ہوئی این اے 127کے مرکزی انتخابی دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شریک شرکاء تمام راستے کشمیر بنے گا پاکستان ،ہم لے کے رہیں گے کے نعرے لگاتے رہے جبکہ ریلی کیساتھ پارٹی ترانوں والے ٹرک بھی شامل تھے،ریلی کے شرکا نے پیپلز پارٹی،آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں