لاہور میں 55 سے زائد وارداتوں میں ملوث مدثر عرف بچھو ہلاک

منگل 25 جنوری 2022 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) ڈیفنس سی کے علاقے میں 55 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بچھو گینگ کا سرغنہ مدثر عرف بچھو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوئوں نے برکی کے علاقے میں واردات کی۔ ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے کینٹ ڈویژن میں ناکہ بندی کی گئی اور پیٹرولنگ کو الرٹ کیا گیا، ڈیفنس سی کے علاقے میں پہنچنے پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

ڈاکوئوں کی اندھا دھند فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ان ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، دوسری بائیک پر سوار دونوں ڈاکو بائیک پر اور تیسرا ڈاکو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہیں۔ہلاک ڈاکو کی شناخت مدثر عرف بچھو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور اور قصور پولیس کو مطلوب تھا۔ مدثر نے 2017 میں نشتر کے علاقے میں دوران مزاحمت کانسٹیبل محمد اعظم کو شہید بھی کیا تھا۔ ہلاک ڈاکو راہزنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے ڈیڈ باڈی تحویل میں لے لی ہے، فرار ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں