ن لیگ کے اقتدار میں کی گئیں ناقص معاشی پالیسیوں کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے،عابد حسین صدیقی

پیر 16 جولائی 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اقتدار میں کی گئیں ناقص معاشی پالیسیوں کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان دروازے پر دستک دے رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات، کھانے کا تیل، دالیں، خشک دودھ ، موبائل فونز، گاڑیاں، مشینریز وغیرہ مزید مہنگی ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈگمگاتی معیشت روپے کی کمر توڑنے لگی ہ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے صرف ایک ہی روز میں ملک پر قرضوں کا بوجھ 360 روپے تک بڑھ گیا۔ دسمبر سے اب تک ڈالر 20 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے، جس کے باعث بیرونی قرضے بھی 1800 ارب روپے تک بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا اپنے دور میں انہوں نے کوئی ٹھوس معاشی پالیسی اختیار نہیں کی جس کی وجہ سے آج ملک کو چیلنجز درپیش ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں