رانا علی سلمان نے جیت کی صورت میں قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

رانا علی سلمان نے جیت کی صورت میں قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کردیا
لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122مانانوالہ فاروق آباد اور صفدر آباد ضلع شیخوپورہ سے پی ٹی آء کے امیدوار رانا علی سلمان نے الیکشن میں جیت کے بعد قومی اسمبلی کے اراکین کی کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا ۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کا رکن تھا اور کے پی کے اور سندھ اسمبلی کی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیل کر صوبوں کے مابین ہم آہنگی اور دوستی کے رشتے مضبوط کئی.

۔اب الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کی ٹیم بنا ئوں گا اور دنیاکی دیگر پارلیمنٹ کی ٹیموں سے میچ کھیل کر کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے تعلقات کو مضبوط اور ملک کے امیج کو بہتر بنائوں گا الیکشن میں. اپنی سپورٹ کرنے پر کرکٹر سعید اجمل کا مشکور ہوں اور یقین دلاتاہوں کہ جیت کے بعد کھیلوں کو فروغ.بہتر سہولیات مہیا کرنے اور ٹیلنٹ کو اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کروں گا.

۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید اور ذاکر خان کے ساتھ مل کر شیخوپورہ سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کی تھی آئندہ بھی اپنا کردار ادا کروں گا. انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کرکٹر رہا ہے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا. کھلاڑیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا اور ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا پی ٹی آی کی اولین ترجیع ہوگی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں