ریلوے پولیس نے گزشتہ برس 1517کیس درج کیے،

70فیصدمقدمات میں چوری شٴْدہ سامان مکمل برآمد کیا گیااور 91فیصد کیسوں میں مجرم گرفتار کیے گئے،آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن

ہفتہ 4 اگست 2018 22:21

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ ریلوے پولیس نے 2013میں 2055کریمینل کیسز کے مقابلے میں گزشتہ برس 2017میں 1517کیس درج کیے، چوریوں کے 70فیصدمقدمات میں چوری شٴْدہ سامان مکمل برآمد کیا گیا، 91فیصد کیسوں میں مجرم گرفتار کیے گئے اور عدالتوں سے سزائیں دلانے کا تناسب 97فیصد رہا،پاکستان ریلوے پولیس کی تنظیم نو،جدیدخطوط پر استوار کرنے اور مستقبل کے چیلنجوں سے نبردآزماہونے کے لئے روڈ میپ اور منصوبہ بندی پر انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن نے سیکرٹری وچیئرمین ریلویزمحمدجاوید انور کو بریفنگ دی۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ کے دوران آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن نے کہا کہ ریلوے پولیس نے کرپشن، بلیک ٹکٹنگ اور نااہلی پرزیرو ٹالرینس کی حکمتِ عملی اختیار کی ہے اور اس کی وجہ سے کریمنل کیسز کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے چیلنجز اور تقاضوں کے پیش نظر ریلوے پولیس کی نفری میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پچھلے آئی جیز کے سٹریٹیجک پلان کو آگے بڑھایا گیا اور افرادی قوت میں بہتری لانے کے لئے بین الاقوامی اداروں کی مدد سے ریفریشرکورسز کرائے گئے جو کہ پاکستان ریلوے پولیس ٹریننگ سکول اور صوبائی پولیس سکولوں میں کرائے جاتے ہیں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس کے حوالے سے ریلوے پولیس کے پاس پورا روڈ میپ موجود ہے جسے سی پیک کے شیڈول ملنے کے بعد متعلقہ اداروں کی مشاورت سے فائنل کیا جائے گا۔

چیئرمین ریلویز کو سبی ہرنائی سیکشن پر کام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ این ایل سی یہ پراجیکٹ پاکستان ریلوے کو سونپنے کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پرچیئرمین ریلوے نے آئی جی ایف سی اور ایف سی جوانوں کا خاص شکریہ ادا کیا جنہوں نے جیکب آباد سے کوئٹہ ریلوے لائن پر پاکستان ریلوے پولیس کو بیرونی سکیورٹی کور فراہم کیا۔ بریفنگ میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمیدرازی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ظفر اللہ کلوڑ، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل اعجاز احمدبروڑو، ممبرفنانس فیصل اسماعیلی، چیف پرسانل آفیسر چوہدری بلال سروراور ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں