سدھو نے بھارت میں ہونے والی تنقید مسترد کردی

پاکستان میں بہت عزت ملی، عمران خان پرامن تعلقات چاہتے ہیں، بھارت بھی قدم بڑھائے،ریگستان کی مٹی پربارش پڑنے سے سوندھی خوشبوآنا اچھا شگن ہے،سابق بھارتی کرکٹر کی بھارت واپس روانگی پر گفتگو پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور عبدالحمید پوٹھی نے نوجوت سنگھ سدھو کو رخصت کیا

اتوار 19 اگست 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے خود پر بھارت میں ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت عزت ملی، عمران خان پرامن تعلقات چاہتے ہیں، بھارت بھی قدم بڑھائے،ریگستان کی مٹی پربارش پڑنے سے سوندھی خوشبوآنا اچھا شگن ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے بھارت کے سابق کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو لاہور پہنچ گئے جہاں سے وہ واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس اپنے ملک چلے جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور عبدالحمید پوٹھی نے انہیں رخصت کیا۔ لاہور میں سدھو نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان پاک بھارت تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

نوجوت سنگھ سدھو تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے اور دوروز قیام کے بعد بھارت کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ اسلام آباد سے روانہ ہوتے وقت نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت میں ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بہت عزت ملی، عمران خان پرامن تعلقات چاہتے ہیں، بھارت بھی قدم بڑھائے۔

سدھو نے کہا یہاں سے پیاراورعزت لیکرجارہاہوں، پیارسے مالامال محسوس کررہاہوں، پاکستانیوں نے جومحبت دی تاعمریادرہیگی، ریگستان کی مٹی پربارش پڑنے سے سوندھی خوشبوآنا اچھا شگن ہے، اچھی شروعات کرکیجارہے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے سدھو سے کہا پاک بھارت کرکٹ میچ ہونا چاہیے، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا بھارت جاکر پاک بھارت کرکٹ میچ کا آئیڈیاپیش کروں گا، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ونر کے درمیان میچ اچھا آئیڈیا ہے، فانڈیشن بنا کر اس امید سے جارہے ہیں کہ کوئی اس پرعمارت کھڑی کردے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں