این اے 124 ،گجر برادری کا غلام محی الدین دیوان کی حمایت کا اعلان

اتوار 23 ستمبر 2018 16:11

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے این ای124سے امیدوارغلام محی الدین دیوان کا حلقہ این اے 124کا دورہ کیا اوریوسی 27، یوسی 43،یوسی 17،یوسی 171میں ڈور ٹو ڈور مہم کی اور انتخابی دفاتر کا افتتاح ، کارنر میٹنگز او ر جلسوں سے خطاب کیا ، یوسی43شادباغ کے گجر برادری کے رہنمانعیم گجر ،مکھن گجر ، فیاض گجر اور شہباز گجرنے اپنے ساتھوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اور غلام محی الدین دیوان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

اس موقع غلام محی الدین دیوان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے بنیادی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ، این اے 124کے سابقہ حکمران آج تک پینے کا صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکے ، پی ٹی آئی عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ہی الیکشن میں بنیادی مسائل حل کے گی۔ عوام پہلے ہی ن لیگ کو مسترد کر چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی اور تعلیم، صحت اور زندگی کے ہر شعبے میں ایسی مثبت تبدیلیاں لائیں گے جن کا عوام کو بلا واسطہ طور پر فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ 70سال سے جاری گھسے پٹے روائتی نظام کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں وقت آگیا ہے کہ لوگوں کے مسائل کسی تاخیر کے بغیر حل کیے جائیں اور خاص طور پر مفت انصاف ہر شخص کو اُس کی دہلیز پر فراہم کیا جائے۔

جلسے میں ٹیپو بٹ۔ جنید گجر۔ فیاض گجر۔ شہباز گجر سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں