طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

منگل 25 ستمبر 2018 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) دی نالج سکول گرلز کیمپس‘ چائنہ سکیم‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور توقیر سائنس سکول‘ نیو جیل روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز‘ پیکو روڈ ٹائون شپ‘لاہور‘گورنمنٹ تہذیب البنات ہائی سکول‘ ٹائون شپ‘لاہور‘ڈاکٹر متین فاطمہ ٹرسٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ بھٹو کالونی شاہدرہ‘لاہوراورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ برکت ٹائون شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد334تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں