ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک نے حکومت کے سو روزہ پلان کی تائید کر دی،عارضی طور پر مشکل فیصلے مستحکم معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہیں، چیئر مین پاک انڈیا بزنس کونسل

پیر 8 اکتوبر 2018 16:00

لاہور۔8اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک نے ملک میں معاشی استحکام اور مشکلات کا شکار معیشت کی بحالی کیلئے نئی حکومت کے سو روزہ پلان کی نہ صرف تائید کی ہے بلکہ بینک پاکستان کو 7.

(جاری ہے)

1 ارب ڈالر کی مالی معاونت بھی فراہم کرنے کا خواہاں ہے، چیئر مین پاک انڈیا بزنس کونسل نور محمد قصوری نے بتایا ہے کہ اے ڈی بی کے سینئر حکام نے آئندہ تین سال کیلئے پیداواری ہدف کے حصول میں مالی معاونت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے،بینک حکام کے مطابق پاکستانی معیشت اس وقت بحران کا شکار ہے جس سے نبر د آزما ہونے کیلئے بینک نجی شعبہ کی ترقی و حوصلہ افزائی ‘تجارت کے فروغ اور اداروں میں اصلاحات کیلئے دوبارہ اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش بھی رکھتا ہے،علاوہ ازیں اے ڈی بی مالی معاونت کے پرو گرام کے ذریعے تعلیم ،صحت اور سماجی تحفظ میں دوبارہ اپنا کردار ادا کرنے کا بھی خواہاں ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلہ میں اے ڈی بی اپنے دورہ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ،وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمیت دیگر اعلی حکام اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر چکا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے اعلی حکام نے نئی حکومت کے سو روزہ پلان کی بھرپور تائید کی ہے اور اسے حکومت کا احسن اقدام قرار دیا ہے، ان کا مزیدکہنا تھا کہ عارضی طور پر مشکل فیصلے اور مزید ٹیکسوں کے نفاذ سمیت ٹیکس نیٹ میں توسیع کے قومی معیشت پر دور رس نتائج برآمد ہونگے جو ملک کے مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہیں تا کہ اس وقت ملکی معیشت پر پڑنے والے مالی دبائو کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں