چودھری شجاعت حسین سے مرکزی امیر جماعت الصالحین صاحبزادہ پیر محمد سلطان

کی ملاقات، چکوال کے ضمنی الیکشن میں چودھری سالک حسین کی حمایت کا اعلان ْاہل چکوال نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے ان کی توقعات پر پورا اتریں گے : صدر پاکستان مسلم لیگ

پیر 8 اکتوبر 2018 19:43

چودھری شجاعت حسین سے مرکزی امیر جماعت الصالحین صاحبزادہ پیر محمد سلطان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے نجم المشائخ صاحبزادہ پیر محمد سلطان القادری سروری مرکزی امیر جماعت الصالحین پاکستان، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنّت پاکستان نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور این اے 65 تلہ گنگ چکوال کے ضمنی الیکشن میں امیدوار چودھری سالک حسین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

وفد میں صاحبزادہ سلیمان سلطان صدر یوتھ ونگ جماعت الصالحین پاکستان، صاحبزادہ اسامہ سلطان سیکرٹری اطلاعات پنجاب، حاجی شفیق اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اس حوالے سے کہ ایاز امیر نے چکوال کی پگھ کی بات کی ہے تو چودھری شجاعت حسین نے کہا میں نے ان سے فون پرپو چھا تو انہوں نے کہا کہ چکوال کی پگھ گجرات کو دے دی گئی ہے جس پر میں نے کہا کہ آپ کی مہربانی کے آپ نے پگھ کا لفظ استعمال کیا لیکن اصل میں پگھ کا شملہ اونچا ہوتا ہے اوروہ آپ کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ چکوال کے عوام نے ہمیشہ دل سے ہماری مدد کی ہے اور 14اکتوبر کو ووٹ دے کر چودھری سالک حسین کو انشاء اللہ کامیاب کروائیں گے، چودھری سالک حسین چکوال کی عوام کی تواقعات پر پورا اتریں گے۔ صاحبزادہ پیر محمد سلطان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے اور ہمارا ان کے ساتھ دلی محبت کا رشتہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زبیر احمد خان، فیاض تبسم اور عظام چودھری موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں