جناح ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینوں کے خراب ہونے کیخلا ف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 15 اکتوبر 2018 15:30

جناح ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینوں کے خراب ہونے کیخلا ف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے جناح ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینوں کے خراب ہونے کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی،قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایک نجی اخبار کی اشاعت کے مطابق جناح ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنے ہے‘ مریض مہنگے داموں پرائیویٹ ٹیسٹ کروانے پرمجبور ہیں‘ سی ٹی سکین مشینوں کی بروقت مینٹینینس نہ ہونے سے مشینیں اکثر خراب رہتی ہیں‘ انتظامیہ پروٹوکول والے مریضوں کو سی ٹی سکین کروانے کیلئے جنرل ہسپتال ریفر کر دیتے ہیں‘ ہسپتال انتظامیہ سی ٹی سکین مشینیں ٹھیک کروانے کی بجائے ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ ہوئی ہے جبکہ ایم ایس جناح ہسپتال بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں