ن )لیگ کی جانب سے نیب میںہونے والی تحقیقات کو منظر پر لانے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

منگل 23 اکتوبر 2018 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے نیب میںہونے والی تحقیقات کو منظر پر لانے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی ۔ (ن) لیگ کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میں شہبازشریف نے اپنی ہی پارٹی کے اہم رکن خواجہ آصف کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ انہوںنے نندی پور پاور پراجیکٹ کی مرمت کا ٹھیکہ اپنی پسند کے ٹھیکیدار کو دیا ہے۔

ان کا یہ بیان نیب میںہونے والی تفتیش پر سوالیہ نشان ہے کہ انہیں نیب میںہونے والی تحقیقات کا علم کیسے ہوا اور کیا وہ نیب کے ترجمان ہیں سپیکر پنجاب اسمبلی کے اس بیان سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے کہ نیب اور حکومت ملی بھگت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کی کردار کشی کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نیب جیسے ادارے کو استعمال کر کے مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جو کہ سراسر نا انصافی کے مترادف ہے ۔لہذا یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس ضمن میں نوٹس لیتے ہوئے نیب کے چیئرمین سے وضاحت طلب کریں اور اہلکار اس خفیہ تفتیش کو منظر عام لانے میں ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں