پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے مزید دور رس اقدامات کرنا ہونگے ‘خادم حسین

آئی ایم ایف سے قومی وقار کے منافی مطالبات پر مذاکرات ختم کرنا خوش آئند ہیں،پاک چائینہ معاہدہ کی تفصیلات،ڈالر150تک لے جانا،بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے مطالبات ناقابل قبول ہیں‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 27 نومبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے مزید دور رس اقدامات کرنا ہونگے تاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی ملکی معیشت کے بارے میں کڑی شرائط سے نجات مل سکے ،انہوںنے آئی ایم ایف سے قومی وقار کے منافی مذاکرات ختم کرنا خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی ،سعودی عرب و دیگر اسلامی ممالک سے معاہدوں کی دستاویزات آئی ایم ایف کو فراہم کرنے سمیت آئی ایم ایف کی دیگر شرائط تسلیم نہ کرکے ٹھوس اور مثبت قدم اٹھایا جس کے نتیجے میں مذاکرات ناکام ہوگئے انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے ٹھوس اور مثبت قدم اٹھایا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کے مطالبات تسلیم کرنے سے ملک میں معاشی افراتفری اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوتا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین کے بعد ملائشیا کے کامیاب دوروں سے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، ملکی پیداوار بڑھانے اورسی پیک روٹس پر قائم 9 نئے اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام پر توجہ دی جائے نیز کاروباری لاگت میں کمی لائی جائے، خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوسکے اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہوسکے ۔

نیز ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کرکے نہ صرف مقامی صنعتوں کو ریلیف دیا جاسکتا ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا ماحول بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں