وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ایشیئن گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی مصطفی فاران بیگ کو مبارکباد

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:50

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ایشیئن گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی مصطفی فاران بیگ کو مبارکباد۔مصطفی فاران بیگ نے میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگولیا میں پاکستانی پرچم بلند کرنے والے با صلاحیت کھلاڑی مصطفی فاران بیگ کو شاباش دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مصطفی فاران بیگ نے پیشہ ورانہ مہارت اور اپنی محنت سے ایشیئن ریکارڈ توڑا۔مصطفی فاران بیگ کی ایشیئن گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں شاندار کارکردگی لائق تحسین ہے۔ مصطفی فاران بیگ جیسے کھلاڑی پاکستان کا فخر ہیں۔قوم کو ایسے کھلاڑیوں پر ناز ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں