وزیراعظم کے دورہ سندھ سے قبل فواد چودھری 15جنوری کو کراچی جائیں گے

اتوار 13 جنوری 2019 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) تحریک انصاف نے پھر سندھ کا محاذ سنبھا ل لیا، فواد چودھری 15 جنوری کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم بھی 25 جنوری کو گھوٹکی کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دورہ سندھ کا شیڈول طے پا گیا۔ وزیراعظم سے پہلے فواد چودھری سندھ کا دو روزہ کریں گے۔

(جاری ہے)

فواد چودھری 15، 16 جنوری کو سندھ میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان بھی 25 جنوری کو ایک روزہ دورے پر سندھ جائیں گے جس کے دوران وزیراعظم ہم خیال جماعتوں کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو گھوٹکی کی کے دورے کی دعوت علی گوہرمہر نے دی۔ وزیراعظم عمران خان دورہ سندھ میں پارٹی امور کا جائزہ بھی لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں