پی پی ‘(ن)لیگ اتحاد لوٹی دولت بچانے کیلئے ہے ‘رہنما تحریک انصاف سعدیہ سہیل رانا

بدھ 16 جنوری 2019 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد کرپشن کا پیسہ بچانے کی کوشش ہے تحریک انصاف ایسے کسی اتحاد سے دبائو میں نہیں آئے گی۔ کرپش پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے حکومت اس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو کرپشن میں ملوث لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

کرپشن کا پیسہ بچانے کے لئے شہباز زرداری اکٹھے ہو گئے ہیں اس اتحاد سے عوام کے سامنے بے نقاب ہونے والے ماضی میں ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے اور کرپشن کے الزامات لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے تحریک انصاف کی حکومت کی عوامی مسائل پر گہری نظر ہے جن پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جمہوریت نہیں بالکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے چیخیں مار رہی ہیں لیکن عوام آگاہ ہیں کہ ان جماعتوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے کس طرح ملک و قوم کو نقصان پہنچایا جس کے لئے ان کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں