گڈ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبہ فوری تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) گڈ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبہ فوری تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی ۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بے جا چالان اور مقدمات کیخلاف گڈ ٹرانسپورٹرز دھرنہ دیے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام دھرم بھرم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ شہریوں کو بھی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس گزشتہ پانچ ماہ سے شہریوں کے دھڑ ا دھڑ چالان کرنے میں مصروف ہے۔ پانچ ماہ کے دوران ٹریفک پولیس ساڈھے چار لاکھ لاہوریوں کے چالان کرچکی ہے۔ قرار میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گڈ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں۔ تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام کی پریشانی سے چھٹکارہ مل سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں