وزیر اعظم پاکستان اور انکی تما م ٹیم کا طرہ امتیاز عوامی فلاح و بہبود ہے‘محمد رضوان

تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی‘صوبائی وزیر ماحولیات

پیر 18 فروری 2019 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) صو بائی وزیر ماحولیات محمد رضوان نے کہاکہ ہے وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کے مطابق موسم بہار میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم کو تقویت دینا ہوگی کیونکہ بڑ ھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ماحولیاتی آلودگی او رموسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان کے شہری علاقوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیںجبکہ موسمی تغیر کاواحد حل اور وسیلہ درخت ہیں اور درخت لگانا ہمارا قومی و مذہبی فریضہ ہے، جس کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر ماحولیات نے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی سے ہی آلودگی پر کنٹرول اور شجر کاری کی بدولت ماحولیاتی آلودگی او رماحولیاتی تبدیلیوں پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ ملک کے طول و عرض میں اربوں درخت لگانے کامنصوبہ پاکستان تحریک انصاف کا ماحول دوست منصوبہ ہے اور یہی اصل تبدیلی ہے کیونکہ ماضی کی حکومتوں میں درخت لگانا درکنار جنگلات کو بے دردی سے کاٹا گیا اور جنگلات کی اراضی پر قبضے کراوئے گئے ۔

موجودہ حکومت نہ صرف قبضہ مافیا سے زمینوں کو واگذار کروا رہی ہے بلکہ جنگلات لگاکر فضا کو سانس لینے کے قابل بنانے کے مشن پر رواں دواں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تبدیلی کے اس دور میں ایک جانب درخت لگائے جا رہے ہیں اور ارض پاک کو سرسبز زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب پانی کے ذخائر میں اضافہ کیلے ڈیمز کی تعمیر کا آغاز کرکے قوم کے دیرینہ خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء رانا بلال اعجاز، ڈپٹی ڈائر یکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں