گڈز ٹرانسپورٹرز کا تجارت میں اہم کردار ہے : سردار تنویر الیاس خان

گڈز ٹرانسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے گذارشات وزیر اعلی کو پیش کرونگا

جمعرات 21 مارچ 2019 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان سے چیئرمین پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ چوہدری محمد خلیل کی ملاقات ایوان وزیر اعلی پنجاب میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب گڈز چوہدری محمد خلیل نے سردار تنویر الیاس خان کو بتایا کہ تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ کا اہم کردار ہے۔

اس سلسے میں پنجاب گورنمنٹ تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور ہمیں باقاعدہ ایک جگہ مہیا کرے تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں آسانی ہو۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا کہ اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب سے گڈز ٹرانسپورٹرزکی گذارشات پیش کرونگا۔

(جاری ہے)

سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ بہت جلد ہائی ویز پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے ریسٹ ہاوس بناے جائیں گے تاکہ ٹرانسپورٹرز وہاں ریسٹ کر سکیں، اس کے علاوہ پنجاب میں بڑی کمپنیوں میں سے کوئی ایک بھی بڑی کمپنی موجود نہیں ہے جو بڑی گاڑیاں بناتی ہو۔اس ضمن میں گاڑیاں بنانے کے لیے بڑی بیرونی کمپنیو ں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جاے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا تاکہ ملکی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔

اُنھوں نے کہا کہ سی پیک میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی بہتری کے بہت مواقع موجود ان سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجاب کے گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے بھی تجاویز پیش کی جائیں گی۔ چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی جو بڑی گاڑیاں ہیں ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرونی ممالک تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے ان گاڑیوں کے سپیئرپارٹس پنجاب میں بنائے جائیں گے۔

اورسیز پاکستانیوں کا ایک پنجاب میں آٹو سپیئرپارٹس میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے انھیں مکمل تعاون فراہم کیا جاے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی اکانومی بہتر ہو گی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ بیرون ممالک کے ساتھ پارٹنرشپ کے ساتھ زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔اس سے گاڑیوں کی مکمل مینوفیکچرنگ کا پراسیس پاکستان میں ہو گا۔انھوں نے چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ چوہدری محمد خلیل کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں